14 جون 2011 - 19:30

کراچی میں تین روز کے دوران فائرنگ اور پْرتشدد واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد24 ہوگئی جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ شہر کے بعض علاقوں میں صورت حال بدستور کشیدہ ہے۔

ابنا: کراچی میں ٹارگٹ کلنگ تیسرے روزبھی روکی نہ جاسکی۔اولڈ سٹی ایریا رسلا تھانے کی حدود سے بوری بند لاش ملی جس کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ علی الصبح اورنگی نمبر13میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 40 سالہ شخص کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔ اس سے چند ہی گھنٹے پہلے نارتھ کراچی کے علاقے فائیو سی ٹو میں بھی فائرنگ سے عمر فاروق نامی شخص ماراگیا۔ گذشتہ روز فائرنگ سے بلوچ پاڑہ میں ایک نوجوان نذر ، مسلم آباد میں 10سالہ عدنان شاہ اور 12 سالہ واحد جاں بحق ہو گئے۔۔ کٹی پہاڑی کے قریب نامعلوم ملزموں نے جنید کو قتل کر دیا جبکہ دو خواتین زخمی ہوگئیں۔ واٹر پمپ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص مختار ہلاک اور نوید زخمی ہوگیا۔ اورنگی ٹاوٴن میں فائرنگ سے نامعلوم شخص بھی مارا گیا۔ عیسیٰ نگری کے قریب نامعلوم افراد نے ایک نوجوان سعد کو قتل کردیا۔ شہر میں سب سے خراب صورت حال اورنگی ٹاوٴن اور قصبہ کالونی کی ہے جہاں صورت حال بدستور انتہائی کشیدہ ہے۔گزشتہ روز شام کے وقت سوک سینٹر کے اطراف اور پرانی سبزی منڈی کے علاقے میں شدید فائرنگ کی گئی جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ پولیس نے رات گئے تک حسن اسکوائر پر رکاٹیں کھڑی کرکے پرانی سبزی منڈی کی طرف سے جانے والی سڑک بند رکھی جس سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت